مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے اسلام آباد میں اپنے سفارتی عملے میں کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اورجلد ہی عملے کے کئی ارکان واپس نئی دہلی چلے جائیں گے۔ ہندوستانی ہائی کمیشن کے ایک اہم افسر کے مطابق ہندوستانی دفتر خارجہ نے تمام سفارتی عملے کی فہرست مانگی تھی جب کہ ہائی کمشنر سے عملے میں کمی کے لئے سفارشات بھی مانگی تھیں جن کی روشنی میں عملے میں جلد ہی کٹوتی متوقع ہے،واضح رہے کہ حال ہی میں ہندوستان نے اسلام آباد میں تعینات اپنے سفارتی عملے کے اہل خانہ کو فوری طور پر پاکستان سے ہندوستان واپس بلوا لیا تھا۔
ہندوستان نے اسلام آباد میں اپنے سفارتی عملے میں کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اورجلد ہی عملے کے کئی ارکان واپس نئی دہلی چلے جائیں گے۔
News ID 1867229
آپ کا تبصرہ